بھٹکل:24؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنےو الے اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلبا ڈسٹرکٹ لیول کھیل مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتےہوئے ریاستی لیول کے لئے منتخب ہوگئے ہیں ، اس بات کی جانکاری اسکول کے صدر مدرس شبیر دفعدار نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔
پیر کو انکولہ میں منعقدہ ضلعی لیول کھیل مقابلوں میں فیض احمد محمد مظہر پول والٹ میں اول، ذیشان ظفراللہ ہیمر تھرو میں اول اور توفیق احمد آر کے ہیمر تھرو میں دوم مقام حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ کھلاڑی طلبا کے بہترین مظاہرہ پر انجمن کے عہدیداران ، ممبران ، صدر مدرس، اساتذہ اوران کے کوچر ،ہائی اسکول کے فزیکل ٹیچر راجا صاحب اور فاروق غنی سمیت کئی ایک نے مبارکباد پیش کرتےہوئے اگلےمراحل میں کامیابی کی خواہش ظاہر کی ہے۔